ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرینگر کے کچھ حصوں میں کرفیونافذ

سرینگر کے کچھ حصوں میں کرفیونافذ

Sun, 10 Sep 2017 10:25:30    S.O. News Service

سرینگر،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر علیحدگی پسندوں کی دھرنا دینے کے اعلان کے بعد ریاست میں بدامنی پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے شہر کے کچھ حصوں میں آج کرفیونافذکیاگیاہے۔ایک پولیس افسرنے بتایا کہ سرینگر کے چھ پولیس تھانہ علاقوں میں دفعہ 144کے تحت پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہر کے نوہٹٹا، شیف گنج، صفا کدل، کھانیار، میسما اور ریناواڑی تھانہ علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیاگیاہے۔افسر نے بتایا کہ لاء اینڈآرڈر گڑبڑانے کے خدشہ کے پیش نظر یہ پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔تین علیحدگی پسندرہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور جے کے ایل ایف چیف یاسین ملک نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ وہ نوستمبر کو دہلی میں این آئی اے دفتر کے باہر دھرنا مظاہرہ کرے گی اور تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے کشمیری لوگوں کے مبینہ ظلم و ستم کے خلاف گرفتاری دیں گے۔


Share: